• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: گجرات نے پونے کو، ممبئی نے بنگلور کو شکست دیدی

Ipl Gujarat Beat Pune Mumbai Beat Bangalore
راجکوٹ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے میچ میں گجرات لائنز نے رائزنگ پونے سپُر جائنٹ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

پونے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 8 وکٹ پر 171رنز اسکور کیے،ٹیم کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گجرات کی جانب سے اینڈریو ٹائی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 اوور میں 17 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

جواب میں گجرات لائنز نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں حاصل کیا، برینڈن میک کیولم اور ڈیوائن اسمتھ نے 94 رنز کی بنیاد رکھی۔میک کیولم نے 49 اور اسمتھ نے 47 رنزبنائے، کپتان سریش رائنا 35 اور ایرون فنچ 33رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے پہلے بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 4 وکٹ سے مات دے دی ہے۔رائل چیلنجرز بنگلور مقررہ اوورز میں 5وکٹ پر 142رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

جوابی اننگز میں ممبئی انڈینز کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ فیل ہوگئی ، سیموئل بدری نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔لیکن 70 رنز بنانے والے پولارڈ نے کرونال پانڈیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کی راہ دکھا دی۔
تازہ ترین