• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوٹی زیریں:آپریشن میں ہلاک 9دہشتگردسپردخاک،سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ

ڈیرہ غازی خان ،چوٹی زیریں ( نامہ نگاران) رینجرز آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سےہےجن کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں انسپکٹر انیس خالق کی مدعیت میں مقدمہ  نمبر 19/17 دہشتگردی کی دفعہ 7ATA،ESA 3/4،302/324،353/186،148/149ت پ ،ناجائز اسلحہ 13/20/65ترمیمی آرڈیننس 2015کے تحت درج کیا گیا۔ انسپکٹر سی ٹی ڈی کی جانب سے تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کو بھجوائی گئی تحریر کے مطابق وہ انسپکٹر سی ٹی ڈی ذوالفقار علی ،وسیم اکرم ،مدثر مصطفیٰ ،محمد عرفان ،محمد اصغرکیساتھ  مانہ احمد انی چوک پر موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ محمد اصغر ،محمد نعیم جو کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن ہیں اپنےدیگر تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گھر بستی دادوانی موضع متفرق چاہان تھانہ چوٹی ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کیلئے منصوبہ بندی میں مصروف ہیں جن کےپاس اسلحہ اور بارو دی مواد بھی موجود ہے،اطلاع پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر بستی کا گھیراؤ کیا جو نہی محمد اصغر ،محمدنعیم کے گھروں کے نزدیک پہنچے توملزمان کے ہمراہ محمد عثمان ،محمد مجید سمیت دیگر9سے10افرادنےپولیس پارٹی کو دیکھ کر ٹولیوں کی صورت میں تقسیم ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کا تبادلہ تقریباًڈیڑ ھ گھنٹے تک جا ری رہا،ملزمان کی فائرنگ سے آصف اقبال ،عزیز اللہ ،محمدتنویر ،آفتاب احمد خان موقع پرشہید ہو گئے جبکہ محمد ابوبکر بھی زخمی ہوا،جوابی کارروائی میں مبینہ دہشتگردجن کی تعد اد 9 تھی، موقع پر ہلاک ہو گئے۔ملزمان کی طرف سے زوردار دھماکاہواجس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاجب ملزمان کی فائرنگ بند ہو ئی تو دیکھا محمد اصغر ،محمد نعیم کا جسم جلا ہواتھادیگر ملزمان محمد عثمان ،سہیل ،یعقوب ،سجاد ،مرزا ،محمد احمد ،غلام فرید ایک نامعلوم شخص بھی پڑا تھا ،گذشتہ روزنعیم خان چنگوانی کی معاونت و شناخت کے بعد 9 نعشیں ورثا کے حوالہ کی گئیں تو علاقےمیں فضا ملی جلی تھی ،نمازجنازہ میں برادری کی کثیر تعداد کے ساتھ بلدیاتی کونسلرز،ایک مذہبی  جماعت کےافراداورگردو نواح میں آباد مختلف قوموں کے نمائندہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد ہلاک ہونیوالوں کوآبائی قبرستان بستی مرزا دادوآنی میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔
تازہ ترین