• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن کسٹم اور پرائیویٹ یارڈ مالکان کے رویئے کا نوٹس لیا جائے‘بلوچستان گڈز

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ، حاجی عبدالمجید بنگلزئی، حاجی اسماعیل لہڑی، حاجی محمد گل کاکڑ، حاجی ابراہیم پرکانی، عبدالمجید رئیسانی، حاجی عبدالخالق بنگلزئی، ملک نور خان کرد، قلعہ عبداللہ کے صدر حاجی معصوم خان اچکزئی، حاجی جانان غیبزئی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اسلم اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی مرتضیٰ اچکزئی، عبدالباری کاکڑ، محمد صادق کاکڑ، شمس اللہ اور نوراللہ نے اپنے بیان میں سیکرٹری داخلہ، کسٹم کلکٹر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ، کمانڈنٹ ایف سی چمن کی توجہ افغان سرحد کے قریب پرائیویٹ یارڈ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ چمن کسٹم کے عملے اور پرائیویٹ یارڈ کے مالکان کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ یارڈ مالکان کے ظالمانہ رویئے اور کسٹم عملے کی ملی بھگت سے گڈز ٹرانسپورٹرز تنگ آچکے ہیں کیونکہ پرائیویٹ یارڈ میں پارکنگ اور کسٹم پرچی کے نام پر فی ٹرک سولہ سو روپے لئے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ یارڈ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کسٹم عملے کے خلاف کارروائی کی جائے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کی پارکنگ کیلئے این ایل سی میں پارکنگ کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین