• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈو تھرمل پاور سے حیدر آباد جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے

حیدر آباد(این این آئی)گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے نکلنے والی 132KVکے 5 سے زائد کھمبے ٹیڑھے ہوگئے ، تاریں ٹوٹ کر دریا میں گرگئیں ، پانچ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے سکھر ، حیدر آباد گرڈ سٹیشن کے لئے نکلنے والی 132KV کی مین لائین کی تاریں ٹوٹ کر دریا میں گرگئیں اور 4 سے زائد ٹاور ٹیڑھے ہوگئے ، تاروں کے ٹوٹنے کے باعث سکھر ، حیدر آباد ، خیرپور، گھوٹکی ، سمیت 5 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، رابطہ کرنے پر ریزیڈنٹ انجینئر نے موقف دینے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین