• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن پیسا کمانے کیلئے کراچی آرٹس کونسل میں سیمینار

Seminar On Making Money Online Held At Arts Council Karachi
کراچی کے آرٹس کونسل میں آن لائن پیسا کمانے کے گُر سکھانے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کا انعقاد بلاگرز کمیونٹی کی جانب سے آرٹس کونسل کے گُل رنگ ہال میں کیا گیا جس میں کراچی کے علاوہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور بلاگرز نے آن لائن پیسے کمانے کے گُر سکھائے۔

سیمینار میں محسن ضیاء، عمر افتخار، عبد الولی، اسامہ مسعود اور دیگر معروف بلاگرز نے بلاگنگ، فری لانسنگ اور آن لائن پیسا کمانے کے موضوع پر لیکچرز دیئے۔

شرکاء نے سیمینار کے موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے اسے بہترین موضوع قرار دیا اور کہا کہ ایسے سیمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین