• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا آبنائے ہرمز سے بحر ہند تک سمندری حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے شمالی بحر ہند تک سمندری حدود کی نگرانی اور کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرم نیا نے یومِ بحریہ کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بحری افواج اہم سمندری گزرگاہوں اور ملحقہ پانیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔

یہ بیان امریکی سینٹرل کمانڈ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی بحری ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش کرنے والے ایک تجارتی جہاز کو خلیج عمان میں کارروائی کرکے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے عمان کی بندرگاہ خصب کے قریب 2 تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی بحری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت متاثر ہے جبکہ تجارتی جہازوں پر حملوں اور امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے میں سمندری صورتِ حال مزید کشیدہ کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید