• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹ بال ٹائٹل کیلئے بارسلونا کی امیدروشن، ریال سوسیڈاڈ کو ہرادیا

میڈرڈ ( جنگ نیوز ) اسپینش فٹ بال چیمپئن شپ لالیگا میں سپر اسٹار لیونل میسی نے ریال سوسیڈاڈ کے خلاف فتح گر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارسلونا کی ٹیم کو قیمتی پوائنٹس دلادیے، بارسلونا نے اس فتح کے ساتھ نہ صرف ٹائٹل کی جانب پیشقدمی جاری رکھی بلکہ روایتی حریف ریال میڈرڈ پر بھی دبائو بڑھا دیا ہے۔ میسی کی ٹیم نے میچ 2-3 سے جیتا، ارجنٹائن اسٹار نے دو گول اسکور کیے اور تیسرا گول کرنے میں ساتھی کو مدد دی۔ میسی نے پہلا گول میچ کے17منٹ میں کچھ دیر بعد انہوں نے سوریز کے پاس پر ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچادیا۔ دلچسپ بات ہے کہ میسی گذشتہ دو میچز میں گول اسکور نہیں کرسکے تھے۔ وہ رواں سیزن میں اب تک 44 میچز میں45بار گیند کو نیٹ کی ٹکراچکے ہیں۔ وہ بارسلونا کی جانب سے کیریئر میں 500گولز کا سنگ میل عبور کرنے سے صرف دو گولز پیچھے ہیں۔ بارسلونا کی یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اسے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں فرسٹ لیگ کوارٹر فائنل میں یووینٹس خلاف تین گول سے شکست ہوئی تھی۔ اس لیے سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نے یووینٹس کا چیلنج رفع کرنے کی امیدوں کو بڑھا دیا ہے۔ بارسلونا کو اب ہفتے کو ریال میڈرڈ کا سامنا اس کے ہوم گرائونڈ پر کرنا ہے۔ اگر ریال نے کامیابی حاصل کرلی تو وہ پانچ برس بعدلالیگا ٹائٹل حاصل کرلے گی۔ دریں اثنا ریال نے اسپورٹنگ گیون کو 2-3 سے زیر کرکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ فتح ریال میڈرڈ کیلیے ہرگز آسان ثابت نہیں ہوئی، میڈرڈ کی ٹیم میچ میں دو بار خسارے کا شکار ہوئی لیکن شاندار کم بیک کیا ۔ ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو اور کریم بن زیما کو آرام کرایا جبکہ گیراتھ بیل انجری کے سبب میچ نہ کھیل پائے۔
تازہ ترین