گوجرانوالہ،کامونکی،سرائےعالمگیر،گکھڑ منڈی،( نمائندہ جنگ،نامہ نگاران) گوجرانوالہ، کامونکی، سرائےعالمگیر،گکھڑ منڈی میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر انتہائی عقیدت و احترام سے منا یا ۔گوجرانوالہ ڈویژن بھر میں 7 سو سے زائد تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ایسٹر کی سب سے بڑی تقریب کھوکھرکی میں واقع سینٹ پال چرچ میں ہوئی جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈویژن بھر میں 2 سو سے زائد چرچز کے اندر ہونے والی 783 تقریبات میں ملک کی سلامتی و استحکام،دہشتگردی کے خاتمے اور آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ایسٹر پرپولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادتگاہوں سمیت شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی گئی ۔پولیس افسران سمیت ایک ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔کامونکی میں بھی مسیحی برادری نے جوش و خروش سے ایسٹر منایا ۔گزشتہ روز کامونکی میں مسیحی برادری نے اپنی مذہبی رسومات اور میٹھے پکوان ایک دوسرے کے گھرو ں میں بھیج کر بھر پور طریقے سے ایسٹر منایا ۔جبکہ سہوتراو یلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایسٹر کے حوالے سے ایک تقریب کا بھی انعقاد کی گیا جس میں ایسٹر کے حوالے سے چھوٹے بچوں نے مسیحی ٹیبلو پیش کیا ۔ مسیحی برادری نے سرا ئے عا لمگیر میں اپنا سب سے بڑا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منایا مسیحی کا لونیوں میں زبردست رونقیں دو بالا رہیں جبکہ سرا ئے عا لمگیر اور جڑواں شہروں کے پارکوں میں بچوں ، بڑوں کاا زبردست رش دیکھا گیا تفریح کیلئے آئے ہوئے لوگوں نے پارکوں میں اشیاء کی قیمتیں سن کر کا نوں کو ہاتھ لگا دئے اس کیساتھ مٹھائی اور کیک کی دوکا نوں پر بھی رش رہا ۔ قصبہ گکھڑ اور گردو نواح میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے منا ئی گئی متحدہ چرچ مشرقی بستی میں اتوار صبح 4 بجے سن رائز کی عبادت ہو ئی جس سے پادری رومیلا شیراز عالم نے خطاب کیا جبکہ 12 بجے جی اٹھا مسیح کے نام سےخصوصی عبادت ہوئی جس سے پادری شریف عالم ،ایلڈر داؤد بھٹی ،اور مسز نواز بھٹی خطاب کیا پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان مغربی بستی میں دن کا آغاز سن رائز کی عبادت سے ہو ا جس سے عروبہ گل ،مس یونیکے راحت ،پادری جولیس نثار ،احسان الحق سندھو نے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایلڈر چوہدری نوید جان بھنڈر نے انعامات تقسیم کیے کیتھولک چرچ شفقت آباد میں ایسٹر کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی عبادات سے بابو پرویز عارف خاں اور شہباز خاں کھوکھر خطاب کیا کلیسا یو سی چرچ میں صبح 4 بجے جی اٹھا مسیح کے نام سے سن رائز کی عبادت ہو ئی جس سے امون صادق گل ،پادری پروفیسر عظمت حمید خطاب کیا اختتامی عبادت اور تقسیم انعامات کی تقریب ہو ئی ۔