گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب رجسٹرار ٹریڈ یونینز پنجاب دائود عبداﷲ نے واسا گوجرانوالہ میں سی بی اے یونین ریفرنڈم 25 اپریل 2017 ء کو کروانے کا حکم دیدیا ۔ واسا اتحاد یونین سی بی اے سمیت دیگر چار یونیز میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ تمام مزدور یونینز نے تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔ واسا ملازمین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔ شیرانوالہ باغ میں پولنگ صبح 9تا 5بجے سہ پہر تک ہو گی ۔ شیرانوالہ باغ کی صفائی و دیگر انتظامات جاری ہیں۔