گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)راہوالی میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا ، پولیس ذرائع کے مطابق خاوند کے تشدد سے 6بچوں کی ماں کی ایک آنکھ زخمی ہوگئی ،خاتون کے مطابق خاوند مجھے کمرے میں بند کرکے 2گھنٹے تک ڈنڈوں سے مارتا رہا ، متاثرہ خاتون کا الزام گوجرانوالہ خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گوجرانوالہ پولیس نےزخمی خاتون کی درخواست پر شوہرکے خلاف کارروائی شروع کردی۔