• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turkish President Got 831000 Votes In Referendum From Foreign Countries
ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے منعقدہ صدر کے اختیارات میں اضافے کے لیے ریفرنڈم میں انہیں بیر و ن ملک سے 831000 ووٹ ملے جبکہ 575288 افراد نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔

اس حوالے سے دستیاب مزید معلومات کے مطابق ترک صدر کو سب سے زیادہ حمایت لبنان سے ملی جہاں 94 فیصد ووٹرز نے ان کو صدارتی اختیارات میں اضافے کے لیے ’ہاں‘ کہا ۔

بلجیم میں ان کی حمایت کا تناسب 75 فیصد رہا جہاں 18000 سے زائد افراد نے ترک صدر کے اس حق کی مخالفت اور 54000 سے زائد نے حمایت کی۔

اسی طرح نیدر لینڈ اور جرمنی میں صدر کی حمایت کا تناسب با لترتیب 70 اور 63 فیصد رہا، دوسری جانب بر طانیہ اور اسپین میں مقیم ترک نژاد شہریوں کی 80 فیصد تعداد نے صدر کے زیادہ اختیارات حاصل کرنے کی اس خواہش کی مخالفت کی ہے۔
تازہ ترین