• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،حافظ آباد اورگجرات میں انسداد پولیو مہم شروع

گوجرانوالہ ،گجرات،حافظ آباد ( نمائندگان جنگ) ضلع گوجرانوالہ اورگجرات میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیاگیاہے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ عامر جان نے خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا ،اس پولیو مہم میں ضلعی بھر کے 8لاکھ 85ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے ۔ گجرات میں ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، چیئرمین ضلع کونسل چودھری محمد علی تنویر نے خانہ بدوش بستی نز د ہریاوالہ میں کمسن بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائےجائینگے۔حافظ آباد میں 3روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز کر دیاگیا جس کے دوران 2لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔
تازہ ترین