• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان یونیورسٹی واقعہ،مشتعل افرادکی ویڈیو منظرعام پرآگئی

Mardan University Incident Angry Persons Video Released
مشال قتل کیس میں ایک اور ویڈيو منظر عام پر آگئی ہے ، مبینہ طورپر یہ ویڈیو مشال کے قتل کے بعد ہی کی ہے، جس میں مشتعل افراد ایک دوسرے کے نام پولیس کو نہ بتانے کا حلف اٹھار ہے ہيں ، مشتعل افراد حلف میں کہہ رہے ہیں کہ کسی کا نام لیا تو نام لینے والا غدار ہوگا، ان افراد سے ایک شخص خطاب بھی کررہا ہے ، جس کی شناخت تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر کے طورپر ہوئی ہے ۔

مشال قتل کیس میں ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ، ممکنہ طور پر یہ ویڈیو مشال کے قتل کےبعد کی ہے اور جس میں بظاہر لوگ حلف اٹھارہےہیں ، مشتعل افراد ویڈيو میں یہ باتیں کرتے نظر آرہے ہيں کہ کسی نے حلف توڑا تو غدار ہوگا، مشتعل افراد میں سے کسی نےکہاکہ جس نے بھی قاتل کا نام بتایا وہ غدار ہوگا ، مشتعل افراد سے خطاب کرتا شخص کہہ رہا ہے کہ کسی نے ایف آئی آر کی تو میرا نام عارف اور باپ کا نام طور خان ہے، دوسری طرف مشال قتل کیس میں پولیس کی تحقیق اور انویسٹی گیشن جاری ہے، آج مزيد5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتاریوں کی تعداد24 ہوگئی ہے ۔

ان گرفتار افراد کو آج ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گيا، جہاں عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، پہلے سے گرفتار8 افراد کا ریمانڈ ختم ہوگیا ہے اور انہیں کل پھر پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔

پولیس یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن سمیت 5 افسران سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے ، 13 اپریل کو ولی خان یونیورسٹی مردان میں طالبعلم مشال خان کے قتل کے بعد سے یونیورسٹی بند ہے اور اسٹاف آرہا ہے۔
تازہ ترین