سکھر(بیورو رپورٹ)صالح پٹ کے رہائشی شخص مختار حسین منگنہار نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ محکمہ آبپاشی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ وہ محکمہ آبپاشی میں ملازم تھا اور2015ء میں اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ حاصل کی، ریٹائرمنٹ کے بعد محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب سے میرے کاغذات تیار نہیں کئے جارہے، میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتی اور نا انصافی کا نوٹس لیا جائے اور میری ریٹائرمنٹ کے کاغذات تیار کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔