• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی سرمایہ میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے، سعودی وزیرِ سرمایہ کاری

 
سعودی وزیرِ سرمایہ کاری فہد السیف(فائل فوٹو)۔
سعودی وزیرِ سرمایہ کاری فہد السیف(فائل فوٹو)۔

سعودی وزیرِ سرمایہ کاری فہد السیف نے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ریاض میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں وزیر سامایہ کاری فہدالسیف نے کہا 2015 کے مقابلے میں مجموعی قومی پیداوار دگنی ہو گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ توانائی کا شعبہ سعودی عرب کی سرکاری سرمایہ کاری کا 22 فیصد ہے۔ 

 سعودی وزیرِ سرمایہ کاری کے مطابق وژن 2030 کے تحت سعودی معیشت میں نجی شعبے کا کردار مزید اہم ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید