• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورئہ آسٹریلیا: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کے دورہ میں دوسری فتح بھی اپنے نام کرلی، مقامی کلب کو ناکامی سے دوچار کرنے کے بعد قومی ٹیم نے آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو ابتدائی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ غضنفر علی اور احمد ندیم نے گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ بدھ کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستانی جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس کی جانب سے غضنفرعلی اور احمد ندیم نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
تازہ ترین