• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ ،وارڈزکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10کروڑ کی گرانٹ جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے راولپنڈی کینٹ کے 10وارڈز میں گلیوں کی پختگی ‘ سٹریٹ لائٹس اور فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کینٹ ممبران کو جاری کر دی ہے ‘بدھ کو چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد کی زیر صدارت ان کے سیکرٹریٹ میں راولپنڈی کینٹ کے ممبران کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ایم پی اے ملک افتخار احمد ‘نائب صدر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ملک منیر احمد کے علاوہ وارڈ ایک تا 10کے منتخب ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ایم این اے ملک ابرار احمد نے ہر وارڈ میں 50لاکھ روپے گلیوں کو پختہ کرنے کے لئے مختص کرنے کی ہدایت کی ۔
تازہ ترین