فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بیساکھی کبڈی میلہ کا سیمی فائنل راؤنڈ آج نماز جمعہ کے بعد پنجاب کبڈی اکیڈمی گراؤنڈ مدینہ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ سیالوی کبڈی کلب ڈھڈیوالا اور ندیم کبڈی کلب فیصل آباد سٹی کے درمیان ہوگا۔ دوسرامیچ واہلہ کبڈی کلب فیصل آباد صدر اورعالم کبڈی کلب جڑانوالہ 73 گڈیاں کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ۔ بشارت علی گادھی مہمان خصوصی ہوں گے۔