• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کیخلاف گورنر ہاؤس پر ہر صورت دھرنا د یا جائیگا، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاناما فیصلے کے بعد وزیر اعظم اپنی اخلاقی حیثیت کھوچکے ہیں ، وزیر اعظم میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ کے منصب سے الگ ہوجائیں اور اس کے بعد جے آئی ٹی میں شامل ہوں۔ انہوں نے کے الیکٹرک آفس لانڈھی بابر مارکیٹ پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے مزید کہا کہ وفاقی محتسب نے کے الیکٹرک کے خلاف ہزاروں فیصلے دیے ہیں لیکن ایوان صدر ان فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہو نے دیتا۔ظلم کے شکار عوام اپنی فریاد لے کر آخر کہاں جائیں ،کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاؤس پر ہر صورت میں دھرنا دیا جائے گا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبد الجمیل ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی ، قیم ضلع بن قاسم مرزا فرحان بیگ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین