• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا حریفوں کو پیس بیٹری سے بے دم کرنے کو تیار

میلبورن( جنگ نیوز) آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی ٹیم میں پیس بیٹری کی مدد سے حریفوں کو کرنٹ لگانے کا پروگرام بنایا ہے۔ کینگروز نے ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کردہ اسکواڈ میں چار فاسٹ بولر مچل اسٹارک، جیمز پیٹنسن، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کو جگہ دی ہے ۔ آل جیمز فالکنر کو باہر کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی سلیکٹر ٹریور ہونز نے کہا کہ فاسٹ بولنگ اٹیک ہی ہماری قوت ہے۔ اسٹارک پیر میں فریکچر کے سبب دورئہ بھارت سے واپس وطن لوٹ گئے تھے۔امید ہے وہ انگلینڈ میں یکم سے 18 جون تک ہونے والے ٹورنامنٹ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے ۔ آسٹریلیا کو گروپ اے میں انگلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ اعلان کردہ ٹیم اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، آرون فنچ، جان ہیسٹنگز، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئسز ہینرکس، کرس لائن، گلین میکسویل، جیمز پیٹسن، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنز، میتھیو ویڈ، آدم زامپا۔ٹیم کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا کہ سلیکشن زبردست ہے، حریف ٹیموں پر چار فاسٹ بولرز کو دیکھ کر یقیناً خوف طاری ہوگا۔ پیٹ کمنز کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، کیونکہ وہ موجودہ اٹیک کے سب سے بڑے بولر ہیں۔ ہیزل ووڈ کی لائن و لینتھ جبکہ مچل اسٹارک کے تیزرفتار بائونسرز اور خطرناک یارکرز کسی بھی کو پریشان کرنے کیلیے کافی ہیں۔
تازہ ترین