فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیساکھی کبڈی میلہ کے سیمی فائنل راؤ نڈ میں واہلہ کبڈی کلب 8 ج ب پنجگرائیں نے عالم کبڈی کلب گڈیاں کو 42 کے مقابلہ میں 44 پوائنٹ جبکہ بی کیٹیگری میں ندیم کبڈی کلب فیصل آبادسٹی نے سیالوی کبڈی کلب ڈھڈیوالا کو 23کے مقابلہ میں 39 پوائنٹ سے شکست دیدی ۔ مہمان خصوصی سردار بشارت علی گادھی نے انعامات تقسیم کئے ۔