• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا خیبر پختونخوا کا پہلا سیاسی دورہ شروع، مردان میں میدان سج گیا

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی قوت کے مظاہرے کے لئے آج سے صوبہ خیبر پختونخوا کا اپناپہلا سیاسی دورہ شروع کریں گے جس کےلئے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،  آصف علی زرداری آج مردان میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ کل ملاکنڈ میں سیاسی قوت کے مظاہرے کےلئے میدان سجے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  آئندہ انتخابات کےلئے صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کو مظم اور کارکنوں کو  متحر   ک کرنے کےلئے آج سے دو  روزہ سیاسی دورے پر خیبر پختونخوا پہنچیں گے جہاں وہ آج مردان میں جلسہ سے خطاب کرینگے جس کے بعد ملاکنڈ کے علاقہ تھانہ میں    سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کی رہائش گاہ پر قیام کرینگے جبکہ کل ملاکنڈ ایجنسی کے علاقہ بدرگہ میں  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ باچا کی رہائش گاہ پر جلسہ سے خطاب کرینگےآصف علی زرداری کا آج خیبر پختونخوا میں پہلے سیاسی جلسہ سے خطاب ہوگا جس کیلئے پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے تمام اضلاع کے پارٹی رہنمائوں کوکثیر تعداد میں جیالوں کو اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں پہلے پارٹی جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے وادی پشاور سمیت کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملاکنڈ ڈویژن سے کارکنان کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے آصف علی زرداری کیساتھ پارٹی کی مرکزی قیادت بھی خیبر پختونخوا کا دورہ کرے گی آصف علی زرداری کا دو روزہ دورہ خیبر پختونخوا کے دوران پارٹی کے صوبائی رہنمائوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات اور چپقلش کو بھی ختم کیا جائے گا اور صوبے میں پارٹی سے ناراض رہنمائوں کو مناکر انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی جبکہ پارٹی کی صوبائی قیادت کیساتھ صوبے میں پارٹی کو منظم بنانے کیساتھ ساتھ آئندہ انتخابات کےلئے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔
تازہ ترین