راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی رنگ روڈ مجوزہ منصوبے کی تکمیل کے بعد اس پر روزانہ 46ہزار چھوٹی بڑی گاڑیاں گزریں گی،منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن کے مطابق اس منصوبہ کی مجموعی چوڑائی 90میٹر ہو گی ، دو سروس روڈ سنٹر میں ڈرین ہو گی جبکہ تین تین لائن کے ڈیول کیرج وے ہونگے، آرڈی اے حکام کے مطابق رنگ روڈ کے بیرونی حصوں پر باڑ لگائی جائیگی ، اس روڈ میں بعض جگہوں پر کھائیاں ہیں جن کی بھرائی کی جائے گی جبکہ بعض مقامات پر مٹی کے ٹیلے اور چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں بھی ہیں ان کو کاٹ کر ایک خاص حد تک اس کا لیول رکھا جائے گا، ٹریفک سٹڈ ی کے مطابق سب سے زیادہ کاریں وغیرہ 26ہزار 6سو 73کی تعداد میں رنگ روڈ سے روزانہ گزرا کرینگی، روزانہ600سے زائد لوڈر گاڑیاں گزریں گی ، رنگ روڈ منصوبہ کیلئے تمام زمین ایکوائر کی جائے گی ۔