• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی میں باردانہ کاشت کاروں کی بجائے تاجروں کو مل گیا

In Ghotki Grains Given To Busniessman Instead Of Traders
گھوٹکی کے نواحی علاقوں رونتی اور کموں شہید میں فوڈ انسپکٹروں نے خالی باردانہ گندم کے کاشتکاروں کو دینے کی بجائے تاجروں اور فلور مل مالکان کو دے دیا، جیو نیوز نے سرکاری مرکز پر گندم لانے والے تاجر کی وڈیو حاصل کر لی۔

ضلع گھوٹکی میں فوڈ انسپکٹروں کی مبینہ طور پر ملی بھگت کر کےخالی باردانہ گندم کے کاشتکاروں کی بجائے تاجروں اور فلور مل مالکان کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گندم مافیا فوڈ انسپکٹروں سے ملی بھگت کر کے 1180 سے 1200 روپے فی من گندم خرید کر 1300 روپے میں سرکاری مراکز پرفروخت کر رہے ہیں۔

سرکاری مرکز پر گندم فروخت کرتے ہوئے ایک تاجرکی وڈیو جیو نیوز نےحاصل کر لی ہے۔
تازہ ترین