• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع اور اختیارات کا نو ٹیفیکیشن جاری ،صوبائی حکومت کی تجویز کردہ شرائط حصہ نہیں

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزارتِ داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع اور اختیارات کے حوالے سے نو ٹیفیکیشن جاری کر دیاجس میں رینجرز کو اختیارات انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تفویض کئے گئے ہیں، نوٹیفیکیشن کے مطابق رینجرز کے قیام میں90 روز کی توسیع کی گئی ہے وزارتِ داخلہ نےسندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے مخصوص شرائط کے ساتھ رینجرز کو اختیارات دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔وزارت داخلہ نے اپنے جوابی مراسلہ میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی قانون پر نہ تو کسی قسم کی قد غن لگائی جا سکتی ہے نہ ہی اس قانون کی متعلقہ شقوں کو جزوی طور پر علیحدہ یا بدلا جا سکتا ہے۔مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ  صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارشات کا قانون کے دائرہ کار میں ہونا ضروری ہے۔ رینجرز اختیارات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی تجاویزمتعلقہ قانون کے زمرے میں نہیں آتیں، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی تجویز کردہ شرائط کو حصہ نہیں بنایا گیاہے۔ 
تازہ ترین