• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کے وفد کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز جامعہ زکریا  کے دورے پر آئے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز سکرنڈ کے چار رکنی وفد نے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد سومرو کی صدارت میں فیکلٹی کے مختلف شعبوں بارئےمعلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر رجسٹرار شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی محمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے وفد کو فیکلٹی کے مختلف شعبوں، لیبارٹریز اور تجرباتی فارم کا دورہ کرایا۔ انہوں نے وفد کو فیکلٹی میں موجود سٹیٹ آف دی آرٹ ، یونیورسٹی ڈائیگناسٹک لیبارٹری، آپریشن تھیٹر، لیکچر تھیٹر، لائیو سٹاک فارمز، یونیورسٹی کلینک کی کارکردگی بارے آگاہ کیا  ۔انھوں نے کہا کہ فیکلٹی جنوبی پنجاب میں جانوروں کی ترقی و ترویج کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، تاکہ ملک میں قابل اور ہنر مند ویٹرنری گریجویٹس پید اہوں اور غربت کا خاتمہ ہوسکے۔ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد نے اس موقع پر فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بی زیڈ یوکی لیبارٹریوں کے معیار کی تعریف کی۔
تازہ ترین