مردان ( ایم بشیرعادل سے ) آصف علی زرداری پیر کے روز پہلی بار مردان کے دورے پر پہنچے، زرداری کی آمد کے لئے سپورٹس کمپلیکس میں ہیلی پیڈ تیار کیاگیا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ بذریعہ سڑک پہنچے، آصف علی زرداری سیدھے پارٹی کے ضلعی صدر نواب زادہ اورنگ خان ہوتی کے گھر پہنچے جہاں پارٹی رہنماؤں خواجہ محمد خان ہوتی اوردیگر نے ان کا استقبال کیا ، کالے بکرے کا صدقہ دیاگیا ،پورے 5بجے تقریر شروع کی، اپنے خطاب کے آغاز ہی میں جئے بھٹو کا نعرہ لگایا آصف علی زرداری کے توپوں کارخ براہ راست عمران خان اور میاں نوازشریف کی طرف تھا پیپلز پارٹی کے جلسے کی کوریج کے لئے صبح ہی سے میڈیا والےپہنچ چکے تھے جلسے کی کوریج ہیلی کیمروں سے بھی کی گئی ،ڈی جے ساؤنڈ کی خصوصی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھی واک تھرو گیٹ ،بم ڈسپوزل سکوارڈ اور آصف زردای کے خصوصی ٹیم نے سٹیج کو باربار چیک کیا جلسے میں خواتین کے لئے الگ پنڈال تھا جبکہ میڈیا کے لئے الگ سٹیج تیارکیاگیاتھا ،صبح سے شروع ہونے والی تیز بارش نے منتظمین کے اوسان خطا کئے تاہم بعدمیں دھوپ نکل آئی، زرداری نے تقریر بلٹ پروف گاڑی میں کی جو خصوصی طورایک دن پہلے جلسہ گاہ پہنچادی گئی تھی سابق صدر پاکستان کی پروٹوکول میں مقامی ہسپتالوں کے طبی گاڑیوں کے علاوہ بحریہ ہسپتال کی ایمبولینس بھی شامل تھی جلسہ گاہ سمیت پورے شہر میں آصف زرداری ،بلاول بٹھو زرداری اور خواجہ ہوتی سمیت دیگر قائدین کی قد آور پوٹریٹ اور فلیکس آویزان کئے گئے تھے،سیکورٹی کے لئے سخت انتطامات کئے گئے تھے، ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس پی انوسٹی گیشن شفیع اللہ گنڈا پور کی قیادت میں 650سے زائد اہلکار تعینات رہے ،سول انتظامیہ بھی متحرک رہی اسسٹنٹ کمشنر خان محمد خان نے آخری وقت تک انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔