• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےپی اسمبلی میں احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم پر احتجاج

Protest Against Accountability Commission Act In Kpk Assembly
خیبر پختونخوا اسمبلی میں احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن نے احتجاج کیا،نعرے بھی لگائے اور شورشرابہ کیا ، فریقین نے ایک دوسرے کو لاٹھیاں دکھائیں اور ساتھ ہی ہنستے بھی رہے ۔

صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرآئی کے دوران وزیراعظم کےخلاف تحریک انصاف کی قرار داد منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتساب کمیشن ایکٹ میں مجوزہ ترامیم اور وزیراعظم کے خلاف قرار داد پر ہنگامہ آرائی کی ۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیرا ؤ کرلیا،پی ٹی آئی کے رکن علی حیدر نے وزیراعظم کے خلاف قرار داد پیش کی تو اس پر خواب ہنگامہ ہوا، اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے لگاتے رہے،اس دوران قرارداد منظور کرلی گئی ۔
تازہ ترین