• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کے لورالائی اور تربت سرکٹ بنچوں کو فعال کیاجائے، شکیل وکلا پینل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) شکیل اور وکلاء پینل کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ  ہائی کورٹ کےلورالائی اور تربت سرکٹ بینچ کو فوری طور پر فعال کیا جائے  اور  ان بینچز کو مستقل بنیادوں پر  فنکشنل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری اور سستا انصاف میسر ہوسکے ان خیالات کا اظہار سینئر قانون دان کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ، نامزد امیدواروں شاہ محمد جتوئی ، سیدنذیر آغا، نصیب اللہ کاسی، صمد خان مندوخیل ، عبد الرحیم کاکڑ اور شاہ رسول  نے لورالائی اورقلعہ سیف اللہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا  کہ ہم بلند وبانگ دعوئوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم نے وکلاء کے حقوق کے حصول اور وکلاء کی خدمت کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ صوبے بھر کے وکلاء کے سامنے ہیں  اور ہماری جدوجہد و خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ہم پر الزامات لگانے  اور بلند وبانگ دعوے کرنے والے ذرا اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں تو ان کو حقیقت نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری 29اپریل کو ہمارے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ ہم ایک نئے عزم  کے ساتھ وکلاء کے حقوق کے حصول  اور سستے انصاف کی فراہمی کے کیلئے جدوجہد کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھائیں ۔  اس موقع پر لورالائی بار کے صدر جہانگیر کاکڑ اور دیگر نے کوئٹہ سے آئے ہوئے وکلاء کا خیرمقدم کیا ۔
تازہ ترین