• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، صوبائی وزیر علی مردان کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر بہبود آبادی علی مردان شاہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق کیس میں صوبائی وزیر علی مردان شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر بہبود آبادی علی مردان شاہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر علی مردان شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری ختم کرنے کی اجازت کیلئے معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوادیا ہے۔ نیب صوبائی وزیر علی مردان شاہ، بھورومل، مدن لعل اور سنجر کے خلاف تحقیقات کررہا تھا۔ استغاثہ کے مطابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ اور دیگر پر زمینوں پر قبضے اور بیرون ملک غیرقانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔تحقیقات میں صوبائی وزیر علی مردان شاہ اور دیگر پر الزام ثابت نہیں ہورہا۔ نیب نے علی مردان شاہ کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی۔عدالت نے صوبائی وزیر علی مردان شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی۔
تازہ ترین