• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ماحولیات کا سیالکوٹ میں گندم خریداری مراکز کا دورہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) سیکرٹری ماحولیات پنجاب سیف انجم نے سیالکوٹ میں قائم گندم خریداری مراکز کا دورہ کرکے وہاں پر کاشتکاروں کی سہولت کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں سے پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے اور اس عمل کو شفاف رکھا جائے تاکہ کسی کو اعتراض کا موقع نہ ملے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے سیکرٹری ماحولیات کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں کسانوں سے 82ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے کاشتکاروں میں فی ایکڑ20پی پی بیگز کے حساب سے کل 16لاکھ40ہزار 50کلوگرام کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے اور اب تک 82فیصد تھیلے سنٹر ز پر پہنچا دیئے گئے ہیں جہاں پر کسانوں کی سہولت کیلئے گرداوری لسٹیں مہیا کردی گئیں ہیں اور 28مئی سے درخواستوں کی وصول کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جہاں پر سنٹر کوآرڈینیٹرزکسانوں سے پہلے 5روز کیلئے بار دانہ کی مہیا کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی ترتیب کے مطابق ترجیحی لسٹیں مرتب کریں گے جن کی نگرانی کیلئے ضلع کے اعلیٰ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ یکم مئی سے کسانوں سے باقاعدہ گندم کی خریداری شروع کردی جائے گی ۔
تازہ ترین