• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،وائر لیس ٹیلی گرافی کورس مکمل کرنیوالے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آف پولیس ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب شاہد جاوید نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے  وائر لیس آپریٹر عملی زندگی میں اپنی ذمہ داریاں نہایت ذمہ داری اور احسن انداز میں انجام دیں۔ وہ  پولیس لائنز بہاول پور میں 272 ویں وائر لیس ٹیلی گرافی کورس مکمل کرنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے معائنہ کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل پولیس وائر لیس ٹریننگ سکول خواجہ طغرل ضمیر، ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز، سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات حسین بخاری، پولیس افسران و جوان موجود تھے، پرنسپل پولیس وائر لیس ٹریننگ سکول خواجہ طغرل ضمیر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں 119ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس وائر لیس ٹریننگ سکول بہاول پور1956ء میں قائم ہوا جہاں ملک بھر سے آنے والے آپریٹر مکینک کو ٹیلی کمیونیکیشن کی پیشہ وارانہ تربیت دی جارہی ہے،قبل ازیں پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔ تقریب میں ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راؤنڈر کا پہلا انعام کانسٹیبل محمد جوادکو5000/- روپے نقد انعام اور تعریفی سند، پریڈ میں پہلا انعام کانسٹیبل سید رضا علی مہدی کو3000/- روپے نقد اور سند جبکہ نشانہ بازی کا پہلا انعام کانسٹیبل محمد زبیر قاسم نے حاصل کیا۔ انہیں 2000/- روپے نقد انعام اور تعریفی سند دی گئی۔ 
تازہ ترین