• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، چلتی گاڑی پر فائرنگ، مدرسہ مہتمم سمیت 2جاں بحق، ایک زخمی

پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ چمکنی کی حدود پھندو روڈ غز چوک میں مسلح افراد نے چلتی ایس ایس آر جیپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مہتمم جامعہ عبداللہ ابن مسعود اضا خیل سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ جبیب اللہ ولد زر گل گزشتہ شب ایس ایس آر جیپ نمبر 445میں مولانا سیف اللہ ولد محمد خان سکنہ کوئٹہ کراچی حال محمود آباد مہتمم جامعہ عبداللہ ابن مسعود اضاخیل اورمولوی خاکسار ولد محمد سکنہ افغانستان کے ہمراہ پھندو روڈ پر ارمڑ کی جانب سے رنگ روڈ جارہے تھے ان کی گاڑی غز چوک پہنچی تو وہاں موجود مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بعدازاں مولانا سیف اللہ اور مولوی خاکسار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کا کوئی شاہد ملزموں کی نشاندہی کرانے میں مدد نہیں کررہاتھا ۔انہوں نے مقامی علاقے میں ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین