• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ شیخوپورہ کے مالی وسال کیلئےسمری پنجاب حکومت کو ارسال کر دی، چیئرمین

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ بلدیہ شیخوپورہ کے مالی وسائل کو پورا کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کردی ہے اس ضمن میں میاں حمزہ شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات میں بھی بلدیہ کے مالی معاملات ودیگر مسائل کے حل کیلئے درخواست کی گئی ہے اورانہوں نے بھی اس امر کی یقین دہانی کروائی ہے کہ بہت جلد بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز جاری کردئیے جائینگے کیونکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں اور حکومت ان کی مضبوطی اور بااختیاری پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے وائس چیئرمین بلدیہ چودھری احسان مجید گجر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین