راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)الیکشن کمیشن پاکستان نےمیونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی مخصوص نشستوں کے دوبارہ انتخابات کیلئے اپیلٹ اتھارٹی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی نامزدگی کردی ہے۔آر ایم سی مخصوص نشستوں پر انتخاب کو الیکشن ٹربیونل نے کالعدم قرار دیدیا تھاجس کے بعد اب ان نشستوں پر دوبارہ انتخاب ہونا ہے۔الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلٹ اتھارٹی کیلئے غلام فرید قریشی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیلئے طاہر حسین ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد،ریٹرننگ آفیسر کیلئے کامران حسین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کیلئے محمد اسماعیل الیکشن آفیسر راولپنڈی کا نوٹیفکیشن جار ی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے دو درخواستوں پر سماعت کے بعد میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی سترہ مخصوص نشستوں کے انتخاب کو کالعدم قرار دیدیا تھا ۔جس کے باعث میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی کالعدم قرار پایا ہے۔اب پہلے مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوگا۔جس کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے دوبارہ انتخاب ہوگا۔