• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(رپورٹ/آغاخالد)ڈی جی پارک لیاقت قائم خانی کو ایک بار پھر میئر کراچی نے شہر میں پارکس کی تزئین و آرائش کیلئے مشیر مقرر کردیا ہےجبکہ کے ایم سی کے ترجمان علی حسن ساجد نے جنگ کے رابطہ کرنے پر پہلے تو سرے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کا کے ایم سی یا پارکس سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی میئر کراچی نے ان کی تقرری کی ہے مگر جب انہیں بتایا گیا کہ جنگ کے پاس اس سلسلے میں متعدد تصاویر اور ان کی ریکارڈ شدہ گفتگو موجود ہے جس میں وہ باغ ابن قاسم پارک کلفٹن پر ملازمین کو ہدایات دے رہے ہیں اور پارک میں ہونے والے کام کا معائنہ کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ لیاقت قائم خانی کی باقاعدہ تقرری عمل میں نہیں آئی ہے بلکہ البتہ ان کا سابقہ تجربے کے پیش نظر ان کی غیر سرکاری طورپربغیر کسی مشا ہرے کے خدمات حاصل کی گئی ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ بدعنوانی کے الزام میں ہٹائے گئے افسر کی تقرری کا کیا مطلب لیا جائے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کیس میں اینٹی کرپشن سے بری ہوچکے ہیں اور یہاں انہیں کسی قسم کے مالی اختیارات حاصل نہیں ۔جب اس سلسلے میں لیاقت قائم خانی سے ان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کئی مرتبہ کال کرنے کے بعد موبائل اٹینڈ کیا اور جوں ہی نمائندہ نے اپنا تعارف کرایا تو انہوں نے فون بند کردیا اور اس کے بعد کال اٹینڈ نہیں کی ۔
تازہ ترین