مردان (نمائندہ جنگ)دینی جماعتوں پرمشتمل گرینڈ الائینس متحدہ دینی محاذ و کونسل اور دیگر سیاسی جماعتوں نے نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺ سے عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے ختم نبو ت چوک سے کا لج چوک تک ریلی نکا لی ۔ ر یلی میں ہزار وں کی تعداد میں لو گو ں نے شر کت کی اور حضرت محمدﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ضلع مردان کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل متحدہ دینی محاذنے جمعہ کے روز حضرت محمدﷺ سے اظہار محبت کے لئے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا اور ختم نبوت چوک سے کا لج چو ک تک واک کی جسکی قیادت ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا اکرام الحق ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطا ء الرحمن ،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی محمد فیاض ،حافظ شاہ روم سعید اختر ایڈوکیٹ مرکزی تنظیم تاجران کے سدر ظاہرشاہ سابق ڈپٹی سپیکر اورپیپلز پارٹی کے رہنما اکرام اللہ شاہد،مسلم لیگ کے ضلعی صدر سید عنایت شاہ باچا ڈاکٹر محمد طفیل وغیرہ کررہے تھے مظا ہرے میں ہزار وں کی تعداد میں لو گ نے شرکت کی۔ اس مو قع پر مظا ہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نبی آخرالزمان سے اظہار محبت اور عقیدت کے نعرے درج تھے ۔ مقررین نے اپنے خطا ب میں کہا کہ مغربی میڈیا توہین رسالت قانون میں ترامیم کے لئے دبائو ڈال رہا ہے تاہم انہیں ہم نا کام بنا ئیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور سپریم کورٹ کے ذریعہ واقعہ کے اصل محرکات تک پہنچا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔