کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ پشین میں بجلی کی چار سے پانچ گھنٹے فراہمی اور وولٹیج میں کمی بیشی ہونے سےنہ ٹیوب ویل چل رہے ہیں اور نہ دیگر بجلی علاتان خیالات کا اظہار انہوںنے شرن کاریز پشین جگرہ کے دورے کے موقع پر مقامی زمینداروں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی معروف شاہ حاجی سید ولی جان سید محمد عظیم سید عبداللہ شاہ چشتی مولوی آغا محمد چشتی اور دیگر بھی موجود تھے حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ بلوچس تان بھر بالخصوص پشین صوبے کا بڑی زرعی علاقہ ہے جہاں کی 99فیصد فصلات بجلی کی بندش یا کم وولٹیج میں کمی بیشی سے تباہی وبربادی سے دو چار ہیں 2گھنٹوں میں 4یا5گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے زمیندار گھریلو پانی پوراکرانے کا کام بھی نہیں لے سکتے اور فصلات کے سیزن میں بجلی کی بندش سے زمیندار سراپا احتجاج ہیں جبکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے بجلی کی فراہمی کے وعدے صرف جعلی خوشخبریاں ہیں انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ پشین کے تمام زرعی علاقوں میں کم سے کم 18گھنٹے مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔