• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ہائی کورٹ سے ڈکیتی قتل کا ملزم بری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) ہائی کورٹ سے ڈکیتی قتل کا ملزم بری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ڈکیتی کی واردات کے دوران قصبہ مرید کے میں ایک نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک شخص اسد علی کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت اور دولاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا ہے اور اسد علی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا اسد علی کو نومبر 2013 ء کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔
تازہ ترین