• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کا ناقص نظام، کہوٹہ بازار میں گندگی کے ڈھیر، نالیاں بند

فاروڈکہوٹہ (نمائندہ جنگ) کہوٹہ بازار میں گندگی کے ڈھیر، نالیاں بند پڑی ہیں۔ اہم سٹرکوں پر صفائی کا ناقص انتظام، پورے ضلع میں دو خاکروب صفائی پر مامور ہیں ۔ بلدیہ کے ملازمین کی کمی کو پورا کیا جائے ۔ شہریوں کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی بلدیہ کے ملازمین کی کمی کے باعث جابجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ضلع ہیڈ کوارٹرپر دو خاکروب مستقل ملازم ہیں جو شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ناکافی ہیں۔ نا لیاں گندگی سے اٹ چکی ہیں اور اہم شاہرات پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی کمی کو فوری پورا کیا جائے تا کہ صفائی کا نظام بہتر ہو سکے۔
تازہ ترین