• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکہ توت میں طالبعلم کو قتل کرنیوالے 3ملزم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 24 گھنٹے کے اندر اندر طالب علم کے قتل میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور آلہ قتل برآمد کر لیا‘ 27 اپریل 2017 ءکو تھانہ آغہ میر جانی شاہ میں مدعی تنویر خان ولد دلبر خان سکنہ رشید گڑھی نے رپورٹ درج کرائی کہ میں ہمراہ دیگر اہلخانہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران دروازہ پر کسی نے دستک دی‘ میں اور میرا بیٹا سلمان باہر نکلے تو ایاز‘حسین اور اعجاز پسران دامان گل سکنہ جبہ سہیل آباد جو اپنی موٹر سائیکل پر آئے تھے ہمیں دیکھتے ہی ملزم حسین نے میرے بیٹے سلمان کو ہاتھوں سے پکڑا اور اعجاز نے اینٹ سے سر پر وار کئے اور ایاز نے چاقوں سے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے تاہم بعد ازاں سلمان جاں بحق ہوگیا وجہ عناد گزشتہ روز مقتول کے بھائی حضر حیات اور ملزم حسین کی آپس میں لڑائی ہوئی تھی۔ واقعہ کا سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتارکرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ یکہ توت واجد خان بمعہ دیگر نفری پر مشتمل پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر اندر قتل میں ملوث ملزمان ایاز ،حسین اور اعجاز پسران دامان گل سکنہ جبہ سہیل آبادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور آلہ قتل چاقو بھی برآمد کر لیا۔
تازہ ترین