• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایم آئی ‘ صحت کارڈ کے تحت 600 مریضوں کا علاج

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخواکے سب سے بڑے نجی ہسپتال رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (آرایم آئی) میں صحت انصاف کارڈ اور صحت پاکستان کارڈ کے تحت دوماہ میں امراض قلب کے 489مریضوں سمیت 600 مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات مہیا کی گئی، ہسپتال ترجمان سجاد خان کے مطابق مریضوں کی آسانی کیلئے صحت کارڈ کے مخصوص کاونٹر کی سہولت بھی موجود ہے ۔ آرایمآئی جدید ترین طبی آلات سے آراستہ مختلف شعبوں میں بین الاقوامی معیار کی مکمل سہولیات میں مہارت کا حامل ہے،ہسپتال میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے جدید ترین ریڈیالوجی اور پیتھالوجی کے شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، گزشتہ 60 دنوں سے صحت کارڈ ہولڈرز کا جو علاج کیا گیا ہے ان میں 489 امراض قلب اور دیگر آرتھوپیڈک،نیوروسرجری،پیڈیاٹرک سرجری،معدہ،گردہ،مثانہ،جنرل سرجری،آنکھ،ناک،گلےکےآپریشن وغیرہ سےمستفیدہوچکےہیں۔انہوں نے کہا کہ آرایمآئی صوبے میں صحت کی اصلاحات کاخیرمقدم کرتا ہےاورجدیدٹیکنالوجی کےذریعےصحت کی اعلیٰ معیار کی سہولیات اور تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
تازہ ترین