لاہورکےعلاقےشادباغ میں رکشے کا سلنڈر پھٹنے سے باپ اور تین بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
حادثہ رکشے کو ٹرک کی ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا جس سے رکشے کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور یعقوب اوراس کے تین بچےجھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں شدید زخمی بچوں کی والدہ اور خالہ کوتشویش ناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثےمیں زخمی بچوں کی والدہ صائمہ اور خالہ ثنا کی حالت تشویش ناک ہے۔
حادثے کا شکار خاندان داتا نگر شیر شاہ روڈ کارہائشی ہے۔