ملتان ( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کااہم اجلاس اقبال نگر میں زیرصدارت مرکزی صدرعبدالخالق قندیل انصاری منعقد ہوا ،اجلاس میں مرکزی عہدیداران اورتمام سیکٹرز کے صدور ،جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کل2 مئی کو چونگی نمبر14چوک میں دوپہر 2بجے سے شام 6بجے تک پاورلومز انڈسٹری کے بحران کے سلسلہ میں جاری احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاجائے گا ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ 2بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے ایک کیمپ میں مرد حضرات ہونگے جبکہ دوسرے کیمپ میں عورتیں بھوک ہڑتال کریں گی ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ فوری طورپر رابطہ عوام مہم شروع کرکے عوام کواحتجاجی کیمپ میں شرکت کیلئے آگاہ کیاجائے گا ا،حتجاجی کیمپ میں تمام شرکاء سیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت کریں گے ،اجلاس میں چیئرمین حاجی بشیر احمد پہلوان ،جنرل سیکرٹری سعید احمد سعیدی ،سینئر نائب صدر حاجی عبدالطیف انصاری ،محمدیونس انصاری ،حاجی بشیر احمد ملک والے ،چوہدری عبدالغفورر انصاری ،محمدبشیر احمد ،ثناء اللہ انصاری ،رفاقت منیر انصاری ،بابو منیر احمد ،حاجی مشتاق احمد ،عتیق الرحمن انصاری ،حاجی نذیر احمد انصاری ،خالد پرویز ،حاجی صابر علی ،حاجی شاہد ابراہیم ودیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن نے احمد آباد سے موٹرسائیکل ریلی نکالی ، موٹرسائیکل ریلی کی قیادت مرکزی صدر خالق قندیل انصاری ،چیئرمین حاجی بشیر احمد پہلوان ،سعید احمد سعیدی ،حاجی عبدالطیف انصاری ،محمدیونس انصاری نے کی ، موٹرسائیکل ریلی نے احمد آباد سے آغاز کیا اورانصار کالونی ،علی ٹائون ،غورث پورہ ،شریف پورہ ،منظور آباد ،حافظ جمال روڈ ،رشید آباد ،عارف پورہ ،اقبال نگر ،باواصفرا ،سمیجہ آباد ،چونگی نمبر12،عثمان پورہ ،کرم پورہ ،شاہین آباد ،دہلی گیٹ ،نیل گراں ،خونی برج ،کڑی دائود خان سے ہوتی ہوئی اتفاق پورہ چونگی نمبر14میں اختتام پذیر ہوئی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی عبدالخالق قندیل انصاری نے کہاکہ ہماری تحریک کاتیسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے ہماری چیخ وپکار کی حکمرانوں ، اپوزیشن نے کوئی توجہ نہیں دی ہے ، ملک سے پاورلومز انڈسٹری کاجنازہ نکل رہا ہے ،مزدور فاقہ کشی پرمجبور ہیں لیکن سیاستدان پانامہ ،پانامہ اورچور ،چور کاشور مچارہے ہیں ۔