کراچی (اسٹاف رپورٹر) دلبود محمڈن نے ماری پور بلوچ کو شکست دیکر آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میںدلبود محمڈن ملیر نے ماری پور بلوچ کو سڈن ڈیتھ پر 7-6سے شکست دی۔ دوران کھیل پہلے ہاف میں دلبود محمڈن کی جانب سے عبداللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن دوسرے ہاف میں ماری پور بلوچ کے عادل سخی نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا ۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ حکومت شہزاد پرویز بھٹی سے دونوں ٹیمیں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ گلفراز احمدخان، نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان، ضمیر السلام، امیر محمد خان،ایم اے خالد، سیکریٹری سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ، شاہد تاج، غلام بشیر، زیب خان، ریاض احمد، عظمت اللہ خان، شیر افضل اور دیگر موجود تھے۔