شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے ) احمد پورہ میں غیر قانونی طور پر مختلف جانوروں کی چربی جمع کرکے پگھلا کر اس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس سے شدید بدبو تعفن پھیلنے کیساتھ ساتھ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہوناشروع ہوگئے ہیں ، ایک ماہ کے دوران 150 کے زائد مردوں ،خواتین اور بچے اور بھٹیوں سے اٹھنے والے دھواں اور بدبو سے متاثر ہوکر ہسپتال پہنچ چکے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کو علاقہ کے مکینوں کی طرف سے متعدد بار تحریری طور پر شکایت کا بھی کوئی ایکشن نہیں ہوسکا جس پر علاقہ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے یوم مزدوراں کے موقع پرمحلہ احمد پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔