اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وزیر اعظم نواز شریف اپنی مہم کے حصے کے طور ترقیاتی منصوبوں کے جائزےاور عوام سے رابطے کے سلسلے میںجنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں آج اپنی حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے کارکنان سےخطاب کرینگے ،حالیہ اہم سیاسی پیش رفت کے تناظر میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ وزیر اعظم نواز شریف کا اپنے کارکنان اور رہنمائوں کےساتھ اس طرح کا دوسرا عوامی جلسہ ہوگا،وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر لیہ میں علاقے کےلئے منصوبوں بشمول پانی وقدرتی گیس کی فراہمی اور پسماندگی کے خاتمےکا اعلان کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نوازشریف اس موقع پر سیاسی مسائل خاص کر ناقدین کی تنقید پر بات کرنے کے بجائے ترقیاتی سرگرمیوں پر زور دینگے ، وہ زرعی پیداوار اور علاقےکےمتعلقہ مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں کی بہبود کےلئےبعض اعلانات بھی کرینگے۔