• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی کھیت کی بیماری،2روزمیں15مورمرگئے

Tharparkar 15 Peacock Died In Two Days
تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری پر قابو نہیں پایا جاسکا،نگرپارکر کے گاؤں پاٹیا میں دو روز کے دوران مر نے والے موروں کی تعداد 15 ہوگئی۔

تھر کے صحرا میں رانی کھیت کی بیماری نے چھاچھرو ،ڈاہلی، مٹھی اور ڈیپلو کے بعد اب ننگر پارکر کا رخ کر لیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں مرنے والے موروں کی تعداد 30ہو گئی جبکہ گاؤں میں درجنوں مور بیماری میں مبتلا ہیں ۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانی میں حل ہونے والی دوا دی ہے جو موروں کو پلائی جا رہی ہے۔

دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ مور جنگلی پرندہ ہے جسے دوا پلانا ممکن نہیں جبکہ بیمار مور یہ دوا ملا پانی پینے کے باوجود مر رہے ہیں۔
تازہ ترین