مسلم لیگ (ق ) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نےوزیراعظم نوازشریف کو بھارتی سہولت کار قرار دیدیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم بنائے۔
پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نام چاہیے پاکستان ڈیم رکھ دیں لیکن اسے بنائیں ضرور کیونکہ یہ ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور پانی کے مسائل کا واحد حل کالاباغ ڈیم ہی ہے، صرف 6سال میں ڈیم تین روپے فی یونٹ بجلی دے گا۔
پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بھارت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ،وہ اپنے دوست نریندر مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتے ہیں۔
ق لیگ کے رہنما کا کہناتھاکہ بھاشا ڈیم شروع نہیں ہوا،دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کئی برس لگ جائیں گے۔