• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این اے عاقب اللہ خان نے صوابی کے 2 سکولوں کی اپ گریڈیشن کاافتتاح کردیا

صوابی(نمائندہ جنگ)ایم این اے عاقب اللہ خان نے موضع مینئی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے موضع مینئی میں سولر لائٹس سکیم کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس لئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔
تازہ ترین